جمعرات، 19 اگست، 2021

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محبت ہی تھی کہ بابائے ٹوبہ قاضی غیاث الدین جانباز

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محبت ہی تھی کہ بابائے ٹوبہ قاضی غیاث الدین جانباز دعائےمغفرت ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محبت ہی تھی کہ بابائے ٹوبہ قاضی غیاث الدین جانباز رح کو پی پی پی کے بھٹو شہید کے دور میں جب حنیف رامے مرحوم نے وزیر اعلی بننے کے بعد لاہور بلوا کر روزنامہ مساوات کا ان کی جگہ ایڈیٹر بننے کی آفر کی تو انہوں نے اس لئے انکار کیا کہ "میں ٹوبہ نہیں چھوڑ سکتا"۔یہاں لوگوں نے بھی محبت کی اخیر کی اور اتنے زیادہ ووٹوں سے نوازتے رہے کہ ہرالیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو انکے مخالف امیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے طے شدہ 10 ہزار جعلی ووٹوں کا وٹہ ڈالنے کی بجائے ڈبل یعنی 20 ہزار کا وٹہ ڈالنا پڑتا تھا ۔یہی وجہ تھی کہ لوگ اصل لیڈر بابا جانباز کوہی مانتے تھے ۔جب حکومت نے شورکوٹ اور جھنگ روڈزکی دوکانیں گرانے کے لئے بلڈوزروں کو منگوایا تو دکانداروں کا جلوس مسلم لیگ کے ان کے محلہ کے کونسلر میاں عبدالستار تاری مرحوم کی قیادت میں ان کے گھر پہنچا تو انہوں نے لوگوں کو طعنے نہیں دئے بلکہ کہا طبیعت ٹھیک نہیں تانگہ لے آومگر جذباتی لوگوں نے کندھوں پر اٹھا کر شورکوٹ روڈ پر کھڑے بلڈوزروں کے آگے کیا جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ڈی سی ہمت ہےتو پہلے میرے اوپر سے بلڈوزروں کو گزار پھر کوئی دکان گرےگی۔وہ سڑک پر بیٹھ گئے اور 1 گھنٹے بعد بلڈوزروں کو واپس لے جانا پڑا ۔ بجلی کی طو یل بند ش اور غیر اعلا ینہ لو ڈشیڈ نگ کیخلاف با با جا نباز کی (تا مر گ )بھو ک ہڑ تا ل کےتیسر ے روز انتظا میہ سے مذ کرات ناکام ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہوئی تو انہوں نے اعلان کیا کہ عوام کیلئے جا ن دے دونگا ،کفن منگوا لیا ہے قبر ستا ن جا نے کی تیا ری کر رہا ہو ں میں مر گیا تو شہر میں دما دما مست قلند ر ہو گا تمام سیا سی جما عتو ں کی جا نب سے شہر میں شٹرڈاون ہڑ تال کی دھمکی دی گئی اور بابا جی نےفسیکو دفاتر پر قبضہ کا اعلان کردیا پھر اچانک فیسکو کے چیف ٹوبہ پہنچے اور تحریری طور پر تاریخی معاہدہ ہوا کہ آئندہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔اس واقعہ کے چند ماہ بعد 19 مارچ 2013 کو آج سے 8 سال 5 ماہ قبل باباجی اللہ کو پیارے ہو گئے ۔سب سے گزارش ہے کہ مرحوم بابا جی ۔انکے اور میرے خاندان کے بلکہ ٹوبہ کے تمام فوت شدہ لوگوں کے لیے دعا فرمائیں اللہ پاک ان کی لغزشیں معاف فرما کر انہیں شہداء کربلا کے صدقے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین ( تحریر : طارق سعید) فوٹو بابا جی کفن سمیت بھوک ہڑتالی کیمپ میں

لیبلز:

بدھ، 18 اگست، 2021

ٹوبہ ٹیک سنگھ:صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن ثاقب منان کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک بار پھر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ:صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن ثاقب منان کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک بار پھر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا وی او ۔۔ صوبائی وزیر اور کمشنر کو اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے عاشورہ کے لئے کئے جانے والے انتظامات بارے بریفنگ دی -اجلاس میں ایم پی اے سعید احمد سعیدی,بلال اصغر وڑائچ ،ڈی پی او رانا عمر فاروق،پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،ضلعی انتظامیہ،پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران،ممبران امن کمیٹی،تاجر تظیموں و میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی- صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی انہوں نے گڑبڑ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کی ہدایت کی -کمشنر ثاقب منان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے سیکورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا-

لیبلز:

پیر، 16 اگست، 2021

امن کمیٹی میٹنگ/ روٹ وزٹ بسلسلہ جلوس محرم الحرام

*امن کمیٹی میٹنگ/ روٹ وزٹ بسلسلہ جلوس محرم الحرام کمالیہ* ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سید خلیل الرحمن شاہ سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ڈی سی ٹو بہ عمر جاوید نے اے سی آفس کمالیہ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی بعد ازاں ڈی پی او اور ڈی سی ٹوبہ نے محر م الحر م کے حوالے سے کمالیہ کے 8 اور 10 محرم کے مر کزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ کئے گئے سکیورٹی/دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ محر الحرا م کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے جلوس کے راستہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کر نے اور مشکوک اشیاء و ڈبے اور ملبہ وغیر ہ اٹھانے کا حکم دیا دوران وزٹ انہوں نے روٹ جلوس پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے۔ اس موقعہ پر ا نہوں نے جلوس کے وقت روٹ جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بلاک کرنے، راستے میں آنے والی تمام دوکانات جلوس کے مو قعہ پر بند کر نے،کسی بھی قسم ٖ کی غیر ضروری تجاوزات کو ختم کر نے اور روٹ جلوس پر چھت ڈیوٹی لگانے کا حکم دیا۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔ پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکاء جلوس کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رہے گی۔ حکومت کی جانب سے کرونا ایس ا و پیز اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محمد عرفان، ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر شاہ، انچارچ سکیورٹی حافظ اسلم،ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ راشد اسلام ایس آئی، ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ انسپکٹر غلام مصطفی، امن کمیٹی کمالیہ کے ممبر ان، اور محمد عطاء للہ پی آر او ٹو بہ پولیس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان پولیس

لیبلز: