جمعرات، 19 اگست، 2021

کاجو میں چھپا ہےایسی بیماری کا علاج جس میں آج کل ہر دوسرا پاکستانی مبتلا ہے ،مزید جانیں

گلوب نیوز! اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور علاج سے تنگ آچکے ہیں تو ہم آج آپکواس کا قدرتی علاج بتائیں گے . یہ قدرتی علاج آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے . ماہرین غذائیات کی رائے کے مطابق ”کاجو“ کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچاﺅ کا بہترین علاج ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلزاور دیگر کئی قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوںسے بچاﺅ کا زریعہ ہیں. علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں. پس ان تمام اجزاءکی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سے مقدار کے استعمال سے ہی ہمارے جسم میں واقع ہونے والی کمی پوری ہو سکتی ہے. کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے.ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹو فان ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے،اوربڑھتے بچوں کی بہتر نشو نما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے. واضح رہے ڈیپریشن سے بچاﺅ کیلئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو لازماً شامل کیا جاتا ہے.مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

لیبلز:

اگر بیوی چوری چھپے مانع حمل دوا كھائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

سوال: ایک شخص ہے جس کی نیت ہے کہ وہ شریعت پر عمل کرے اور اس کی چار اولادیں ہوں اور وہ مزید اولاد کا طلب گار ہے مگر اس کی بیوی مزید بچہ پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے جب کہ بیوی میڈیکل طور پر فٹ ہے، بیوی کو کافی سمجھایا لیکن ماننے کو تیار نہیں، اس مسئلہ کا حل کیا ہے؟ اگر بیوی چوری چھپ کر حمل نہ ٹھہرنے کی گولیاں لیتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اگر شوہر نے چوری چھپ کر چھٹی کے دن لیتے ہوئے پکڑ لیا تو اس کے ساتھ کیا معاملہ کرے؟ جواب :بچے پیدا کرنا آسان کام نہیں ہے، عورت کو بچے کے حوالہ سے مشکل ترین احوال سے گذرنا ہوتا ہے؛ اس لیے آپ بیوی کی ذہن سازی کرتے رہیں اور جب وہ ذہنی طور پر تیار ہوجائے تو پانچویں بچہ کی کوشش کریں۔وینبغي أن یکون سد المرأة فم رحمھا کما تفعلہ النساء لمنع الولد حراماً بغیر إذن الزوج قیاساً علی عزلہ بغیر إذنھا (البحر الرائق، کتاب النکاح، باب نکاح الرقیق، ۳،۳۴۹ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ’‘وینبغي أن یکون سد المرأة الخ“:نظر فیہ فی النھربأن لھا أن تعالج نفسھا في إسقاط الولد قبل إکمال الخلقة کما سیأتي بشرطہ فمنع سببہ بالجواز أحری، والفرق بین ھذا وبین کراھة العزل بغیر إذنھا لا یخفی علی متأمل (منحة الخالق علی البحر الرائق)،وإطلاقھم یفید عدم توقف جواز إسقاطھا قبل المدة المذکورة علی إذن الزوج (رد المحتار، کتاب النکاح، باب نکاح الرقیق، ۴: ۳۳۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند) تنبیہ: أخذ فی النھر من ھذا ومما قدمہ الشارح عن الخانیة والکمال أنہ یجوز لھا سد فم رحمھا کما تفعلہ النساء مخالفاًلما بحثہ فی البحر من أنہ ینبغي أن یکون حراماً بغیر إذن الزوج قیاساً علی عزلہ بغیر إذنھا، قلت: لکن فی البزازیة:أن لہ منع امرأتہ عن العزل اھ، نعم النظر إلی فساد الزمان یفید الجواز من الجانبین فما فی البحر مبني علی ما ھو أصل المذھب وما فی النھر علی ما قالہ المشایخ، واللہ الموفق (المصدر السابق)۔(۲):عورت کو شوہر کی اجازت کے بغیر مانع حمل گولیاں نہیں کھانی چاہیے، مناسب نہیں، نیز شوہر کو عورت پر حمل کے لیے جبر بھی نہیں کرنا چاہیے۔(۳): نرمی ومحبت کے ساتھ سمجھا بجھاکر کام لیا جائے، سختی سے گریز کیا جائے ۔ واضح رہے کہ خالق کائنات نے انسان کو اپنی حکمت کے ساتھ اچھے ڈھانچے میں ضرورت کی تمام چیزیں دیکر پیدا فرمایا ہے٬ اور انسانیت کی تخلیق کیلئے نکاح کو حلال اور پاکیزہ طریقہ تجویز فرمایا ہے٬ جوکہ انسانی نسب کے تحفظ اوربقاء کا ضامن ہے٬ اللہ رب العزت نے اولاد کے حصول کے سلسلے میں بیویوں کو بمنزلہ کھیت قرار دیا اور ارشاد فرمایا:نِسَاؤكمْ حَرْثٌ لًَكُمْ فَأْتُوْا حَرْثَكُمْ أَنّٰى شِئْتُمْ ( البقرة: ٢٢٣)ترجمہ: “تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں جس طرح چاہو ان کے پاس جاؤ” جس طرح کسی دوسرے کی کھیت میں کاشت کاری کرنا جائز نہیں٬ اسی طرح کسی اور عورت سے حصول اولاد کی کوشش کرنا بھی درست نہیں٬ چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:لا يحل لامرئ يؤمن بالله و اليوم الاخر ان يسقي ماءه زرع غيره (مشكوة ص ٢٩٠)ترجمہ:”جو شخص اللہ پر اور روزِ آخرت پر یقین رکھتا ہے٬ اس کے لیے حلال نہیں ہے کہ اپنا پانی دوسرے کے کھیت (اجنبی خاتون) میں ڈالے۔مذکورہ بالا نصوص اور اس قسم کے دیگر نصوص سے معلوم ہوتا کہ شریعت کی نظر میں نسلِ انسانی کی بقا اور حصولِ اولاد کا فطری طریقہ نکاح ہے٬ اور اپنی منکوحہ یا مملوکہ کے علاوہ کسی اور خاتون کے ذریعہ اولاد کے حصول کی کوشش کرنا٬ چاہے کسی بھی طریقے سے ہو٬ جائز نہیں ہے

لیبلز:

بدھ، 18 اگست، 2021

”خون کی گرمی اور تیزابیت کو ختم کرنے کا بہت پاور فل نسخہ“

گرمیوں کے اندر ایک عام مشروب جس کو ہر شخص کو پینا چاہیے۔ جو انتہائی سہل ہے۔ بنانے کے اعتبار سے ، پینے کے اعتبارسے۔ جیسا گرمیاں آتی ہیں ۔ تو لیموں پانی عام نظرآتا ہے۔ ہمارے گھروں میں جب مہمان آتے ہیں۔ توان کو بجائے سوفٹ ڈرنک پیش کرنے کے انرجیٹک ڈرنکس پیش کرنے کے بجائے ان کو آرٹیفیشل کیمیکلز سے جوسز پیش کرنےسے ان کو یہ سلش پیش کرنےسے بہتر ہے ان کو لیموں پانی پلاؤ۔ لیموں پانی ہے کیا؟ یہ شکنجین ۔ بنڈل آف وٹامن سی ، وہ وٹامن سی جو آپ کی امیون سسٹم کوبڑھاتا ہے۔ وہ وٹامن سی جو آپ کے جسم کو کینسر کے خلاف لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے وہ وٹامن سی جو آپ کے جسم کو ایک ایک چیز کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وہ وٹامن سی جو آپ کے گمز کو مضبوط کرتا ہے۔ وہ وٹامن سی جو آپ کی نظر کو بہتر کرتا ہے۔ وہ وٹامن سی جو آپ کے جلد کو نکھارتا ہے۔ آپ کو بوڑھا نہیں ہونا دیتا۔ وہ وٹامن سی کو جو آپ کی جھریوں کوختم کرتا ہے۔ وہ وٹامن سی جو آپ کی بالوں کی شائن کو برقرار رکھتا ہے۔ وہ وٹامن سی جوآپ کےجسم کے اندر ہونے والی تبدیلیوں اور کینسر کے سیلز کو اٹیک کرکے ان کو بیمار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کینسر کو سیلز کو ختم کرنے میں جو بہترین رول کرتا ہے وہ وٹامن سی بنڈل آف وٹامن سی اس لیموں پانی میں ہے۔ وہ شکنجین جو آپ کے دل کو فرحت دیتی ہے۔ آپ کے سکن کو بوڑھا نہیں ہونا دیتی۔ آپ کی سکن کےاوپر آنے والے جتنے عوراض ہیں۔ یہ چہرے کے اوپر آنے والی ایکنی ، پمپلز، ڈارک سرکلز، بلیک سپوٹ ، یہ آپ کے جسم پر آنے والے گرمی دانے ، پھوڑے، پھنسیاں اس کو آپ کے جسم سے دور کرنےمیں بہترین کردار اگر کوئی چیز ادا کرسکتی ہے۔ وہ لیموں پانی ہے۔ یہ دل کی گھبراہٹ کو ختم کرنے میں، آپ کے بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں ، آپ کے گردوں میں فلٹر کرنے میں ، آپ کے معدے کو صاف کرنے میں ، آپ کے جگر کوتقویت دینےمیں ، آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرنےمیں، آپ کے بالوں کو نکھارنے میں ، آپ کے بالوں کی شائن برقرار رکھنے میں، آپ کی خشکی وسکر ی کو ختم کرنے میں بہترین کردار اگر کوئی چیز ادا کرسکتا ہے وہ لیموں پانی ہے۔ کتنا سہل ہے؟ پانی لو۔ چینی سے بچو۔ چینی سے بچو! یہ چینی نہیں ہے۔ یہ چونا ہے۔ کونساچونا؟ یہ وائیٹ واش۔ یہ آپ کےمنہ میں جو زخم ہوتے ہیں۔ بالکل اسی طرح چونا ہاتھ پر لگ جائے۔ تو ہاتھ پھٹ جاتے ہیں کتنی ہار ڈ اسکن ہے یہ پھٹ جاتی ہے۔ ایسے ہی آپ کےمنہ میں زخم ہوتے ہیں یہ چینی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ لیموں پانی میں چینی استعمال نہیں کرنی ۔ یہ کیمیکل ہے وہ میٹھا استعمال کرو۔ جسے اللہ تعالیٰ نے مٹی میں رکھا۔ کیونکہ ہم کس چیز سے بنے ہیں ؟ مٹی سے بنے ہیں۔ واپس مٹی میں جانا ہے۔ ہماری اصل مٹی ہے۔ مٹی سے پیدا ہوئے۔ مٹی واپس جانا ہے۔ کل قیامت والے دن اسی مٹی سے اٹھانا جانا ہے۔ اس مٹی سے نکلنے والا جو میٹھا گڑ ہے۔ گڑ کی شکنجین بناؤ۔ یہ لیموں پانی گڑ کا بنائیں گے۔ گڑ ہے کیا؟ یہ گڑآپ کے پھیپھڑ وں کے کینسر کے ، آپ کے معدے کے کینسرکی، آپ کے ہڈیوں کے کینسر کی بہترین دوائی یہ گڑ ہے۔ لیموں پانی لو۔ یہ آپ کے گردوں کوصاف کرتا ہے ۔ یہ آپ کے دل کو تقویت دیتا ہے۔ یہ آ پ کے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔ یہ آپ کی سکن کو صاف رکھتا ہے۔

لیبلز:

منگل، 17 اگست، 2021

”چاولوں کے پانی کے ایسے حیران کُن فائدے جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گےآئندہ پانی کو پھینکنا نہیں بھولیں گے“

چاول کے پانی کے ایسے فائدے کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے اور اس پانی کو پھینکنا بھول جائیں چاول ہر گھر میں ہی بنایا جاتے ہیں اور ہر کوئی ہی انہیں شوق سے کھاتا ہے۔ بے شک چاول بریانی کی صورت میں ہوں یا پلاؤ اور سادے ابلے ہوئے ہر طریقے سے ہی کھائے جاتے ہیں۔لیکن کیا آپ بھگوئے ہوئے چاولوں کے پانی کے اہم فوائد جانتے ہیں۔ آج ہم آپ کو یہ اہم معلومات دیتے ہیں۔ چہرے کے لیے چاول کا پانی چہرے کی صفائی کے لیے نہایت مفید ہے اور یہ کلینزنگ کریم کا کام کرتا ہے۔یہ آپ کے چہرے کو نرم و ملائم کرنے کے ساتھ ساتھ کیل مہاسوں اور چہرے پر نکلنے والے دانوں کو بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ * آپ اس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے کلینزنگ کریں۔ * بعد چہرے کو ہوا سے خشک ہونے دیں تاکہ چہرے پر جذب ہوجائے۔ * پھر کچھ دیر بعد دھولیں۔ بالوں کے لیے * یہ ہیئر کنڈیشنر کا کام بھی کرتا ہے۔ * شیمپو کے بعد چاولکے پانی میں لیونڈر آئل کے چند قطرے شامل کر کے سر پر ڈالیں اوربالوں پر مساج کریں۔ * دس منٹ بعد اچھی طرح صاف کر لیں۔ * بال لمبے، گھنے، مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔

لیبلز:

”کشمش کے 10 دانے صبح صبح کھانے سے کیا ہوگا؟“

دس دنوں تک صرف اس طریقے سے استعمال کریں، گھوڑوں جیسی طاقت نہ آجائے تو پھر کہنا ۔ طریقہ استعمال جانیںکشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن، سبز یا سیاہ ہوسکتی ہے۔یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیا جائے تو آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سےکام کرتا ہے۔کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے، کشمش کو آسانی سے دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے بلکہ ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے۔ تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کو یہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔کشمش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس وائرل اور بیکٹریا سے ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں بخار کے عارضے کا علاج بھی فراہم کرتے ہیں۔کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشم ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں، معدے میں تیزابیت کی شدت بڑھنے سے جلدی امراض، جوڑوں کے امراض، بالوں کا گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کشمش میں موجود اجزاءآنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے۔ اس میوے میں موجود بیٹا کیروٹین، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی کی بدولت یہ میوہ جسمانی توانائی کے لیے بھی اچھا ذریعہ ہے، کشمش کا استعمال وٹامنز، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاءکو جسم میں موثر طریقے سے جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز اور ایتھلیٹس کشمش کا استعمال عام کرتے ہیں۔ اس میوے میں موجود آئرن بے خوابی یا نیند نہ آنے کے عارضے سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔آئرن، پوٹاشیم، بی وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں، خاص طور پر پوٹاشیم خون کی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر کم کرتا ہے۔ اسی طرح قدرتی فائبر شریانوں کی اکڑن کو کم کرتا ہے جس سے بھی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔اس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال معمول بنانا گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرتا ہے۔

لیبلز:

”یہ سات قسم کے بیچ استعمال کریں آپ کبھی بیمار نہیں ہوں گے۔“

اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ہر شے کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہے جو بعض اوقات تو سمجھ میں آجاتا ہے لیکن بعض اوقات انسانی عقل جواب دے جاتی ہے پودوں کے بیج بظاہر تو ایک معمولی اور بے وقعت سی چیز نظر آتے ہیں لیکن قدرت نے ان میں غذائیت کے ایسے خزانے چھپار کے ہیں کہ جنہیں دریافت کرنے والے سائنسدان بھی حیران ہیں بیجوں کے طبی فوائد پر تحقیق ایک عرصہ سے جاری ہے اور اب تک کئی ایسے بیجوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے جو انسانی صحت کے لئے جادوئی اثرات رکھتے ہیں اس تحریر میں آپ کے لئے ایسے بیجوں کے فوائد بتائے جارہے ہیں جن پر طبی ماہرین کی تحقیق ہے کہ ان کے استعمال سے انسان سو طرح کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔تخم ملنگا:اسے تخم بالنگا بھی کہتے ہیں اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا بہترین ذخیرہ پایا جاتا ہے جب کہ اس کے علاوہ فائبر اور کیلشیم جیسی معدنیات میگنیز اور فاسفورس بھی ان میں پایا جاتا ہے یہ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے اس کے بیجوں میں ہر قسم کی سوزش اور خارش کو روکنے کی ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں اور جلد پر ہونے والی سرخی کو کم کر کے دانوں کو پیدا ہونے سے روکتی ہیں تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تخم ملنگا سے حاصل ہونے والا تیل جلد میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور یہ تیل ہر طرح سے سکن کے لئے مفید ہے سردیوں میں اکثر چہرے کے ساتھ ساتھ کہنیوں ایڑیوں اور ہاتھوں کی جلد خشک ہونے لگتی ہے ایسی صورت میں ان حصوں پر تخم ملنگا کا تیل لگانے سے بے حد فائدہ پہنچتا ہے اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات میں مدددیتے ہیں ۔کدو کے بیج یہ انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں ایسے لوگ جو بے خوابی کا شکار ہوں انہیں چاہئے کہ کدو کے بیج کھانا شروع کردیں در اصل کدو کے بیجوں میں ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو جسم میں جانے کے بعد سیرو ٹونن اور پھر میلا ٹونن ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہے میلا ٹونن ہارمون کو خواب آور بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ نیند لانے کا باعث بنتا ہے کچھ لوگ نیند کی گولیاں بھی اسی لئے کھاتے ہیں کہ انہیں سکون کی نیند آسکے اگر آپ ان کا سفوف بنا کر استعمال کریں گے تو آپ رات کو پرسکون نیند حاصل کرسکتے ہیں ان میں دل کو سکون دینے والا میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ جسم کو قدرتی طور پر پرسکون بناتا ہے اس میں ایسے پروٹینز پائے جاتے ہیں جو جسم کے شوگر لیول کو کنٹرول مین رکھتے ہیں اور اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ اس میں اومیگا 3 ایسڈ پایا جاتا ہے جو مثانے کے جملہ امراض سے محفوظ رکھتا ہے ان کے استعمال سے جسم میں خ و ن پیدا ہوتا ہے اور جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ اور اسی طرح دھنیا کے بیج اور میتھرا اور میتھی دانہ بھی یہی خواص رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کلونجی اور پپیتے کے بیج بھی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

لیبلز:

”ایک کلو تخم بلنگا میں 5 کلو گوشت کی طاقت کیسے۔؟“

تخم ملنگا ایک مشہور اور گرمیوں میں کثرت سے استعمال ہونے والے بیج ہے۔ جس کی افادیت بہت زیادہ ہے اور اس کے استعمال سے بہت سارے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ تخم ملنگا کا استعمال عام طور پر مشروبات میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے مشروبات میں مٹھاس در آتی ہے اور ا س کے ساتھ گرمیوں میں فوری طور پر اس سے ٹھنڈک بھی حاصل ہوتی ہے ۔ اس کو وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ جسم میں طاقت پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت ہی فائدہ مند ہے ۔ تخم ملنگا اس کو بلنگا بھی کہتے ہیں اس کا استعمال عموما مشروبات میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے ۔اس کے استعمال سے معدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم بلنگا تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے عموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے ۔ اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے،نیند کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔شوگر کے مریض اور عام افراد جو وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے، جس پر عمل کر کے آپ صرف 7 دن میں اپنی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ یہ نسخہ لیموں سے بنایا گیا ہے جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کے استعمال سے میٹابولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔ شربت بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء چاہئے ہوتے ہیں ڈیڑھ گلاس پانی ایک چمچ تخم ملنگ ایک چمچ شہد ڈیڑھ چمچ لیموں کا پانی ان تمام اشیاء کو اچھ ی طرح مکس کر لیں اور دن کے کسی وقت بھی اس کا استعمال کریں آپ اپنے جسم میں پیدا ہونے والی طاقت کو خود محسوس کریں گے

لیبلز:

”زعفران کے فوائد“

زعفران سب سے مہنگی جڑی بوٹی ہے سنہرے دھاگوں جیسا نظر آنے والا زعفران اپنے اندر بہت سے فائدے رکھتا ہے ۔اس کا مزاج درجہ اول میں خشک اور درجہ دوم میں گرم ہوتا ہے یہ جسم کو گرمی ، توانائی پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کے نظام کو بھی درست رکھتا ہے بھوک بڑھانے، کمر، جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے لیے اکسیرکی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پکوان میں مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے زعفرانی بریانی، زردہ اور زعفرانی قورمہ اپنے منفرد ذائقہ کی وجہ سے الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دیگر کھانوں کو رنگین اور خوبصورت بھی بناتا ہے۔زعفران کی جڑی بوٹی بیش قیمت اور قیمتی ترین تصور کی جاتی ہے اس لیے اس کا استعمال امراء طبقہ میں زیادہ نظر آتا ہے۔ زعفران کے پھول کو Crocus Sativus سے حاصل کیا جاتا ہے تاریخی روایات کے مطابق زعفران کی کاشت سب سے پہلے ایشیا کوچک میں کی گئی جہاں سے یہ یونان اور اسپین تک پہنچا زعفران کا پودا سدا بہار ہوتا ہے اور یہ پیاز کے پودے سے مشابہت رکھتا ہے اس کی لمبائی 45 ہوتی ہے۔زعفران کے پودے میں ارغوانی رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔ پودا لگانے کے ابتدائی چند سال تک اس پر پھول نہیں آتے جیسے جیسے پودا بڑا ہوتا جاتا ہے تب اس پر ہلکے جامنی رنگ کے بھول آنا شروع ہوتے ہیں جن کے بیچ میں لمبے، سنہرے گل ہوتے ہیں یہ گل یعنی Stigmas زعفران بنتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک نہایت قیمتی جڑی بوٹی ہے اس لیے اس کے قیمتی ہونے کی وجہ سے یہ مخصوص علاقوں میں محدود مدت کے لیے کاشت کیا جاتا ہے اس کی کاشت خاصا محنت اور وقت طلب کام ہے اس کے لیے جان توڑ محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایک کلو زعفران حاصل کرنے کے لیے تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ پھولوں سے بقچہ گل Stingmas چنے جاتے ہیں۔ زعفران کو ہندی زبان میں کیسر بھی کہا جاتا ہے۔

لیبلز:

”ہڈیوں کو کیلشیم فراہم کرنے والی غذائیں“

کیلشیئم(Calcium) ہڈیوں اور جسمانی نشوونُما(Physical Growth) کے لئے بہت ضروری ہے، اس کی زیادہ مقدار ہڈیوں اور دانتوں میں پائی جاتی ہے ،اس دورِ جدید میں کیلو ریز سے بھر پور غذائیں کیلشیئم کی کمی کاباعث بنتی جارہی ہیں، کیلشیئم کی کمی کی علامات میں سے ہڈیوں کا چٹخنا، ہڈیوں و جوڑوں میں درد، ہاتھوں، پیروں کامُڑجانا شامل ہے۔ ذیل میں کیلشیئم کی کمی کو پورا کرنے والی چند غذائیں ذکر کی جاتی ہیں۔ پتے دار سبزیاں: گوبھی، مَشْرُوم، بُرُوْکلی، ساگ وغیرہ کیلشیئم کی کمی کو پورا کرنے میں بے حد مفید ہیں۔ پھلیاں:یہ انسانی جسم میں کیلشیئم کی بھرپور مقدار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مثلاًسیم کی پھلی،گوار کی پھلی، لوبیا کی پھلی وغیرہ میں کیلشیئم کے ساتھ ساتھ پروٹین بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔دودھ:ہڈیوں،جوڑوں، پٹّھوں کومضبوط کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، ایک پاؤ دودھ میں30فیصد کیلشیئم اور وٹامن ڈی(Vitamin D) کی کثیرمقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ دودھ سے بنی ہوئی اشیاء جیسے پنیر، دہی،مکھن وغیرہ بھی جسم کو کیلشیئم فراہم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انڈہ:یہ وٹامن کے حصول کا نہایت آسان ذریعہ ہے، دوسرا یہ کہ انڈے کی زَرْدی وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔ مچھلی:کا استعمال بھی ہڈیوں میں کیلشیئم کی فراہمی کا ایک ذریعہ ہے۔ ماہِرین کے مطابِق مچھلی بطور ِغذا استعمال کرنے والوں کی عُمریں لمبی ہوتی ہیں،مچھلی میں ایسے اَجْزا بھی ہوتے ہیں جو کسی اور گوشت میں نہیں پائے جاتے مثلاًاس میں آیوڈین (IODINE) ہوتا ہے جو کہ صحّت کے لئے نہایت اَہَمِّیَّت کا حامِل ہے۔ ہارٹ اٹیک کی روک تھا م کے لئے بھی اسے مفید مانا گیا ہے۔( مچھلی کے عجائبات،ص37ماخوذاً)پالک:ہڈیوں کو ضروری کیلشیئم کی فراہمی کےلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک ضرور کھائیں۔پالک میں نہ صرف 25فیصد کیلشیئم ہوتا ہے بلکہ یہ فائبر، آئرن اور وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ مالٹے کا جوس:مالٹے کا جوس کیلشیئم کے حصول کو آسان بنا دیتا ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک ایسڈ (Ascorbic Acid) جسم میں کیلشیئم کوجذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتا ہے۔ کیلشیئم والی ادویات کا طریقہ استعمال:قدرتی طریقے سے حاصل ہونے والا کیلشیئم صحت کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ لیکن بعض اوقات کیلشیئم کی کمی کی نشاندہی ہونے کے بعد ڈاکٹر حضرات اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ادویات تجویز کرتے ہیں ان کا زیادہ استعمال گُردوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ غذا کے ذریعے کیلشیئم حاصل کرنا ایک بہترین ذریعہ مانا گیا ہے، لیکن پھر بھی بعض اوقات اضافی کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ اضافی کیلشیئم کو دوسری اَدْوِیات کے ساتھ نہ لیں کیونکہ اس سے دوسری دوائیوں کا اثر کم ہوجائے گا۔ مثال کے طور پر کیلشیئم آئرن اور اینٹی بائیوٹک کا اثرکم کر دے گا ایک وقت میں کیلشیئم ایلیمینٹmg500سے زیادہ نہ لیں۔

لیبلز:

”اگر آپ جوڑوں کے درد سے پریشان رہتے ہیں“

چِکُن گنیا ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایڈیس ایگپٹی مچھروں کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ اس وائرل کے سبب بخار، شدید جوڑوں کا درد اور جسم پرریشزپر جاتےہیں۔تمام علامات میں سے جوڑوں کا درد چِکُن گنیا کی سب سے مختلف علامت ہے۔عموماً چِکُن گنیا کے سبب ہونے والا جوڑوں کا درد ایک یا دو ہفتوں تک رہتا ہے،تاہم بعض صورتوں میں یہ درد مہینوں یا اس سے بھی زیادہ رہ سکتا ہے۔ جبکہ جوڑوں کے درد کیلئے کوئی مخصوص علاج نہیں ہے، ماہرین مریضوں کو چِکُن گنیا کے بخار کے دوران اور بعد میں تیزی سے صحتیاب ہونے کیلئے باقاعدہ اور صحت مندغذا تجویز کرتے ہیں ۔ پھل اور سبزیوں پر مبنی صحت مند غذا کھائیے۔ادرک کی چائے اور سبز چائے پی جیئے، یہ سوجن کو آرام دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔خوب پانی پی جیئے تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے پچ سکیں۔اس بات کو یقینی بنائیے کے آپ مطلوبہ مقدار میں نیند لے رہے ہیں تاکہ آپ کا جسم آرام کر سکے اور جوڑوں کے درد سے تیزی سے صحتیاب ہو۔جوڑوں پر ناریل کے تیل کا ہلکا مساج ، جوڑوں کے درد میں آرام بخشتا ہے۔جوڑوں پر تولیے میں برف لپیٹ کر لگانے سے سوجن اور درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ریشز کیلئے زیتون کے تیل اور وٹامن ای کو ملاکر متاثرہ جگہ پر لگایا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں دمے کے کیسز ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بڑھتے جا رہے ہیں۔ دمہ پھیپڑوں کی ایک بیماری ہے جس میں سانس کی نالیاں سوج جاتی ہیں اور سکڑ جاتی ہیں جس کے سبب سانس لینے میں دقت ، سینے میں تکلیف اور کھانسی ہوتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد لوگ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں جس میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔دمہ کا مریض مکمل طور پر علاج نہیں ہو سکتا لیکن تحقیقات کا دعویٰ ہے کہ اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں لا کر بشمول صحتمند غذا جو پھلوں ، سبزیوں ، میوے، اناج اور انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈزمریض کے اندر موجود دمے کی علامات کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔تاہم، کچھ غذائیں ایسی ہیں جن سے دمے کے مریض کو اجتناب برتنا چاہیئے۔ وہ غذائیں درج ذیل ہیں۔ وہ غذائیں جو الرجی کا سبب سمجھی جاتی ہیں جیسے کہ انڈہ، مونگ پھلی، دودھ، سویا، شیلفش اور دیگر اقسام کے مچھلیاں۔وہ غذائیں جو سلفائیٹ رکھتےہیں مثلاً اچار، لیموں کا رس، خشک میوہ جات اور سبزیاں۔ہائی سالٹ ڈائیٹ( فاسٹ فوڈ اور پروسیسڈ فوڈز) ان غذاؤں کے دمے پر بد تر اثرات ہوتے ہیں۔ ہائی سالٹ کا لینا سانس کی نالی کی سوزش اور خون میں آکسیجن کے بہاؤ میں تبدیلی کا سبب بھی پایا گیا ہے۔

لیبلز:

”یہ ایک چیز دہی میں ملا کر چہرے پر لگا لیں اور پھر جا دو دیکھیں ۔ کیا کمال ہو تا ہے؟“

دہی پروٹین کیلشیم سے بھرپور ہو تا ہے اسے ایک صحت بخش غذا کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہو تے ہیں جسم کے دیگر اعضاء کے ساتھ ساتھ یہ جلد کے لیے بھی بے حد مفید ہے دہی میں ایسے اجزاء موجود ہو تے ہیں جو جلد کو جوان اور تر تازہ رکھتا ہے اس سے جلد نرم و ملائم ہو جا تی ہے دہی سے کیل مہاسے بھی ختم ہو تے ہیں اور رنگت صاف ہو تی ہے جلد پر دہی کو با قاعدہ استعمال کر نے سے جلد چمکدار ہو جا تی ہے اور چھائیاں دور ہو جا تی ہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے دہی جلد کے لیے کس قدر مفید ہے ۔ لیکن آگے بڑھنے سے قبل آپ سے گزارش ہے کہ میری ان باتوں کو بہت ہی زیادہ غور سے سنیے گا تا کہ آپ کو ان باتوں سے بہت ہی زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ دہی کو استعمال کرنے کے لیے ایک سے دو چھوٹے چمچ دہی میں چند قطرے دہی کے شامل کر دیں۔ یہ جلد کو نئی لک دے گا جس کی مدد سے آپ کی جو جلد ہے وہ خوش گوار ہو جا ئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد پر جو کیل مہاسے ہیں وہ ختم ہو جا ئیں گے ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جلد پر کسی بھی قسم کا کوئی داغ دھبا نہ ہو تو ہمیں چاہیے کہ ہم دہی کو کھا ئیں بھی صحیح اور اپنی جلد پر لگا ئیں بھی صحیح۔ اس کے لیے چار بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا ناریل کا پاؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کر یں۔ اس مر کب کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگا ئیں پھر تازہ پانی کے ساتھ دھو لیں۔ اس کے علاوہ دہی میں مسور کی دال کا پاؤڈر اور ارنجی کے چھلکوں کا پاؤڈر ہم وزن شامل کر کے لگا یا جا سکتا ہے اسے پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اگر آپ کی جلد خشک ہے تو شہد بھی شامل کر لیں جلد نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ چمک دار بھی ہو جا ئے گی۔ دہی سے ایک زبردست سکرب تیار کیا جا سکتا ہے۔ دہی میں سکربنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کا مساج کرنے پر جلد کے جو مردہ سخرات ہو تے ہیں وہ ختم ہو جا تے ہیں دہی میں چاول کو شامل کر لینے سے آپ کی جلد پر بہت ہی زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوں گے چاول دہی میں شامل کر کے ایک گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اس سے چہرے پر گلائی میں مساج کر یں تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ چاول کی جگہ جو کا آٹا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ چہرے کے دو رنگی ہونے ، دانے ، کیل مہاسوں کی وجہ سے چہر ہ جو ہے وہ بے ر و نق ہو جا تا ہے جس کے لیے یہ جو دہی ہے وہ بہت ہی کام آ سان کر دے گی۔

لیبلز:

نزلہ زکام کا فوری علاج

نزلہ زکام میں میں ہر دوسرا شخص مبتلا دکھائی دیتا ہے لیکن چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس قرب سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ سردیوں کے ساتھ جہاں میوہ جات، سوپ ، کافی، چائے اور لحاف کا لطف لیا جاتا ہے وہیں کچھ امور تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ مثلاً سرد موسم میں نزلہ زکام شدت کے ساتھ پھیلنے لگتا ہے۔ ان سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل گُر اپنائیے۔ ہاتھ دھوئیں: اگر آپ ایسے افراد سے ملیں جنہیں نزلہ زکام ہو تو ملاقات کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں کیونکہ ان کے وائرس ہاتھوں کے ذریعے آپ میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح اور کم از کم 20 سیکنڈ تک دھونا چاہیے۔ بیمار سے دوری: ایسے افراد جو بیمار ہوں ان سے فاصلہ پر رہیں۔ ان کی چھینکوں کی زد میں مت آئیں۔ ایسا نہیں کہ ان سے ملاقات ہی ترک کر دیں لیکن فاصلہ ضرور رکھیں تاکہ وائرس منتقل نہ ہو۔اردگرد کی صفائی: اگر آپ کو اپنی طبیعت خراب ہوتی محسوس ہو اور لگے کہ نزلہ زکام ہونے لگا ہے تو اپنے رہنے اور کام کے مقام کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں۔ ان کے وائرس گھر اور دفتر میں مختلف اشیا مثلاً کھانے کے برتنوںاور بستر وغیرہ سے پھیل سکتے ہیں۔ صحت مندانہ طرززندگی: اگر آپ کا طرززندگی صحت مندانہ ہو گا یعنی آپ جسمانی طور پر متحرک ہوں گے اور متوازن خوراک استعمال کریں گے، نیز صفائی کا خیال رکھیں گے تو قوت مدافعت بہتر ہو گی۔ قوت مدافعت میں اضافے سے بیماری کا حملہ پسا ہو سکتا ہے۔ سردیوں میں اکثر بچوں کونزلہ اور زکام ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی ان کا شکار ہے تو اسے راحت پہنچانے لیے بعض اقدامات اٹھانے ضروری ہیں۔ آپ بخار، بہتی ناک، سوجے ہوئے گلے اور دیگر علامات کے لیے سادہ نوع کی ادویات استعمال کر سکتے ہیں۔ ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ 100 ڈگری یا اس سے زیادہ درجہ حرارت خصوصی توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو بخار ہے اور وہ چھ ماہ سے کم عمر کا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ نسبتاً بڑے بچوں کے لیے دوسری علامات اور دو دن سے زائد بخار کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔نزلہ زکام میں بچے کو کبھی اسپرین نہ دیں۔ اس سے ری ایز سنڈروم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم ہوتی ہے لیکن خطرناک ہے کیونکہ اس سے جگر اور دماغ متاثر ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے تولیہ یا فوم وغیرہ سے نیم گرم پانی لگانا معاون ہوتا ہے۔ ٹھنڈا پانی یا برف استعمال نہ کریں۔ اپنے بچے کو بہت زیادہ کپڑوں میں نہ لپیٹیں۔ اگر شیرخوار کو پیشاب نہ آئے، اس کا منہ یا زبان خشک ہو یا وہ خوراک ٹھیک طرح نہ لے رہا ہو تو فوراًڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بڑے بچے کو پانی کی کمی، معمول سے بہت کم پیشاب کرنے یا مناسب پانی نہ پینے یا پھر نارمل نہ لگنے پر ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔بخار کے علاوہ پانی کی کمی پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اگر بچے کے ناک سے پیلا یا سبز مواد نکلے تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اگر بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو، وہ کھا پی نہ رہا ہو یا بہت زیادہ بیمار لگ رہا ہو تو فوراً ایمرجنسی کا رخ کریں۔ مرغی کا سوپ سوزش کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہ بھی ہو تو بھی اس سے جسم کو توانائی اور پانی میسر آتے ہیں۔ نزلہ زکام میں پانی اور دودھ وغیرہ کی شکل میں مائع زیادہ پینا چاہیے۔ اگر ناک بند ہو تو بھاپ لینے یا انہیلر سے اسے کھولا جاسکتا ہے۔ سینے پر مینتھول کی مالش بھی مفید ہوتی ہے۔ لیکن اسے دو سال سے کم عمر کے بچوں پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ نزلہ زکام سے گلا چار پانچ دن خراب رہتا ہے۔ دو سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو نیم گرم کیفین کے بغیر چائے جیسے سبز چائے یا پانی میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر دینے سے گلے اور کھانسی کو آرام پہنچتا ہے۔ ایک سال سے کم عمر بچے کو شہد مت دیں۔ چار سال سے کم عمر بچے کو اپنی مرضی سے کھانسی کی دوا کبھی مت دیں۔اس طرح اس کی جان تک کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایسی دو دوائیں نہ دیں جس میں ایک جیسے اجزا ہوں۔ ہو سکتا ہے جو دوا کھانسی کی دی جا رہی ہو اس میں نزلے والی دوا کے اجزا بھی موجود ہوں۔ ناک بند ہونے کی صورت میں ناک کھولنے والے قطرے دیے جا سکتے ہیں لیکن یہ قطرے دو تین دن سے زیادہ لگاتار استعمال نہ کریں۔ نزلہ زکام کے دوران آرام کرنے سے جلد بہتری آتی ہے۔ اگر بچہ سو رہا ہو تو عام ادویات جیسے کھانسی کی ادویات کے لیے اسے جگانا ضروری نہیں۔ اینٹی بائیوٹکس کو وقت پر دینا چاہیے۔ اگر دوائی کے بعد بچہ الٹی کر دے تو اسے دوبارہ دوا کی خوراک نہ دیں کیونکہ معلوم نہیں اس نے کتنی دوا پی لی ہے اور کتنی نہیں۔اس کے لیے ڈاکٹر سے پوچھنا بہتر ہے۔ اگر بچہ دوائی ناپسند کرتا ہے تو ڈاکٹر سے پوچھ لیں کہ اسے بچے کی پسندیدہ خوراک میں ملا کر دیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ بچے کے سامنے اپنی ادویات کبھی مت کھائیں۔ بچے کو ٹافی بتا کر دوا کبھی مت دیں۔ بچوں کو انعام کے طور پر میٹھی دوائیں جیسے کسی وٹامن کی گولیاں مت دیں۔ البتہ آپ دوا لینے پر اسے کوئی اچھا مشروب بطور انعام دے س

لیبلز:

پیر، 16 اگست، 2021

چربی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ صرف ایک چیز کھا کر

نیشنل نیوز! دوستوں آج کل موٹاپا بہت زیادہ عام ہو رہا ہے۔ اور ہر کوئی دوسرا پیٹ کے بڑے ہونے کی وجہ سے تنگ ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی پیٹ کی چربی بالکل ختم ہو جائیگی۔ خالی پیٹ اس چیز کا ایک چمچ کھائیں، دنوں میں چربی ختم ، لہسن کو کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے دیگر فوائد میں سے سب سے بڑا فائدہ اس کے ذریعے وزن کا کم کرنا ہے.اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں. اس کی مدد سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گا،جسم سے زہریلے مادے نکلیں گےپیاز اور لہسن کو ملاکر استعمال کیا جائے تو کیموتھراپی سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے. ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ لہسن کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے کچاکھائیں کیونکہ پکانے سے اس کے فوائد کم ہوجاتے ہیں،اس میں موجود ”ایلی سین“پکنے کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے لہذا اسے کچا استعمال کریں.لہسن کو پیس کر15منٹ تک پڑا رہنے دیں،ایسا کرنے سے لہسن میں موجود ’ایلی سین‘بہتر طریقے سے کام کرسکے گیاور اب لہسن کھانے کا زیادہ فائدہ ہوگا.اسے خالی پیٹ صبح کے وقت کھانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا، آپ چاہیں تو دو سے تین لہسن کی توڑیاں پیس کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد کا ملائیں.ہر صبح اسے کھانے سے آپ کے جسم میں بھرپور توانائی آنے کے ساتھ آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور آپ اپنے آپ کو صحت مند محسوس کریں گے. ہم امید کرتے ہیں کہ آج کی صحت کے حوالے سے یہ تحریر کو ضرور پسند آئی ہوگی۔ مزید اچھی تحریروں کے لئے ہمارے پیج کو ضرور لائک کریں۔

لیبلز: