پیر، 16 اگست، 2021

کتے سے پانچ خصلتیں سیکھ لو کامیاب ہوجاؤ گے

خباثت قلب کو ظا ہر کرنے والی تین چیزیں ہیں ۔ حسد ، رعایا اورعجب (یعنی خود کو بڑا اور دوسروں کو حقیر سمجھنا عجب ہے )۔ کتے سے پانچ خصلتیں سیکھ لو کامیاب ہوجاؤ گے ۔ اول بھوکا ہوتا ہے مگر اپنے مالک کا دروازہ نہیں چھوڑتا۔ دوم : تمام رات جاگتا ہے اور مالک کے گھر کی چوکیداری کرتا ہے ۔ سوم : خواہ کتنا ہی ماریں کسی دوسرے کے دروازے پر نہیں جاتا۔ چہارم: اس کا کوئی مکان نہیں ہوتا۔ پنجم: اس کے پاس کوئی مال نہیں ہوتا۔ سب انسان مردہ ہیں ، زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں ۔ علم والے سوئے ہوئے ہیں، بیدار وہ ہیں جو عمل والے ہیں۔ تمام عمل والے گھاٹے میں ہیں ، فائدے میں وہ ہے جواخلاص والے ہیں سب اخلاص والے خطرے میں ہیں، کامیاب وہ ہیں جو تکبر سے پاک ہیں۔ انسان جب طلب آخرت کے پیش نظراپنی گذری ہوئی عمر پر سوچتا ہے تو اس کا یہ فکر اور غور اس کے دل کو صاف کردیتا ہے۔ صاحب عقل شخص کو سابقہ معاصی سے تو بہ کرنی چاہیے ۔ آخرت کی فکر کرے ،باعث نجات بننے والے کام اور اللہ پاک کے قرب کے باعث امور پر سوچے امید تھوڑی رکھے اور توبہ جلدی کرلے اور نفس پر قابورکھے۔ حکیم لقمان نےاپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ نیند اور کھانا کم کرو۔ اس میں زیادتی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ جوان دونوں میں زیادتی کرتا ہے روز قیامت اعمال صالح سے خالی دامن ہوگا۔ صاحب عقل شخص کو فاقہ کرنا چاہیے اور اس کے ذریعے نفسانی خواہشات کو قطع کرنا چاہیے یہ فاقہ کشی دشمن خدا پر قہر ہوتا ہے۔ یادرکھو! شیطان کے آلات شہوات اور کھانے پینے کی کثرت ہیں۔ جو اپنے اعضاء کی زمین کو شہوات کی غذا دیتا ہے وہ اپنے دل میں ندامت وشرمندگی کا درخت اگاتا ہے۔ روز قیامت اللہ کے قریب تر وہ ہوگا جو زیادہ بھوک پیاس کی برداشت کرتا ہوگا۔ اللہ نے تین قسم کی مخلوق بنائی ہے اول:فرشتے پیدا فرمائے اور ان میں عقل رکھی ہے شہوت نہیں رکھی ہے ۔ دوم: حیوانات کو پیدا فرمایا ہے۔ اور ان میں شہوت ڈال دی ہے ، عقل نہیں رکھی۔ سوم: انسان پیدا فرمائے اور ان میں عقل رکھی اور ساتھ میں شہوت بھی رکھی ہے۔ تو جس شخص کی شہوت کا اس کی عقل پر غلبہ ہوگیا تو اس سے وہ حیوانات ہی بہتر ہیں اورجس کی شہوت پر اس کی عقل غالب رہتی ہےوہ فرشتوں سے بھی افضل رہتا ہے۔ جوچاہتا ہے کہ اللہ کے عذاب سے محفوظ رہے وہ صرف ان تین باتوں پر عمل کرے۔ اول:آفات دنیا پر صبر کرے۔ دوم: ہمیشہ عبادات خداوندی میں لگا رہے۔ سوم: معاصی سےبچتا رہے۔

لیبلز: