پیر، 16 اگست، 2021

شوبز سے جڑے لوگوں کی خوبصورتی کا راز، کچھ ایسے سپلیمنٹ کا استعمال جو ان کو حسین اور اسمارٹ بناتے ہیں

ٹی وی اسکرین پر موجود اداکاراؤں اور ان کی بے داغ جلد، لمبے چمکتے بالوں اور متناسب جسم کو دیکھ کر ہر کوئی ان جیسا ہونا چاہتا ہے اور اس بات کو جاننے کا خواہشمند ہوتا ہے کہ یہ اداکار اپنی خوبصورتی کے لیے اور عمر کے اثرات کو روکنے کے لیۓ ایسا کیا استعمال کرتے ہیں جو ہم نہیں جانتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ متوازن غذا اور ایکسرسائز اداکاروں کی خوبصورتی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کا راز کچھ ایسے سپلیمنٹس میں چھپا ہوتا ہے جن کا استعمال وہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے کرتے ہیں اور ان سپلیمنٹ میں ہی ان کی خوبصورتی کا راز پوشیدہ ہوتا ہے- ہمارے جسم کو اس میں موجود ٹشوز کو اپنا کام بہتر طور پر انجام دینے کے لیے وٹامن، معدنیات کی ضرورت لازمی ہوتی ہے یہ سپلیمنٹ جلد کو چمکدار بناتے ہیں بالوں کی نشو نما کے لیے بہتر ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور چہرے پر سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں- اس کے علاوہ جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں یہ سپلیمنٹ کسی بھی میڈیکل اسٹور سے آسانی سے مل سکتے ہیں اور ان کا روزانہ استعمال جسم کے لیے ضروری ہوتا ہے- یہ وٹامن جسم میں بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور شوبز سے جڑے لوگ اس کا استعمال پابندی سے کرتے ہیں- یہ مارکیٹ میں کیپسول کی صورت میں موجود ہوتے ہیں اور ہر روز ناشتے کے بعد 400 ملی گرام کا ایک کیپسول کا استعمال جلد کو جھریوں سے پاک رکھنے میں مدد دیتا ہے- اس کے علاوہ لوشن کی صورت میں وٹامن ای سپلیمنٹ کو جلد پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یہ چھائيوں کا خاتمہ کرتا ہے اور آنکھوں کے نیچے پڑنے والی جھریوں کو بھی بننے سے روکتا ہے ۔ مگر اس کا زيادہ استعمال پیٹ درد ، سر درد ، تھکن کا بھی باعث ہو سکتا ہے اس لیے اس کو دن میں 400 ملی گرام سے زیادہ مقدار میں نہیں لینا چاہیے- یہ سپلیمنٹ بغیر کسی سائڈ افیکٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ سپلیمنٹ درحقیقت جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اس کے ساتھ یہ ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے جو کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں- یہ ایک ایسا سپلیمنٹ ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ ایک ہی کیپسول میں سارے وٹامن موجود ہوتے ہیں اور آسانی سے ہر میڈیکل اسٹور پر دستیاب ہوتا ہے-