جمعرات، 19 اگست، 2021

افغانستان کی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے پر امریکی صدر شدید تنقید کی زد میں آگئے

نیو یارک : افغانستان کی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور افغان طالبان کے تیزی سے ملک کے مختلف شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے میڈیا اور دفاعی تجزیہ کاروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے کیوں کہ اس وقت امریکی میڈیا میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش سے دیکھا جارہا ہے اور اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلوں پر تنقید بھی کی جارہی ہے اس کے علاوہ تجزیہ کار امریکی صدر کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بات کرکے اعتماد میں نہ لینے پر بھی حیرت زدہ ہیں۔

لیبلز: